پاکستان میں کرونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

کرونا وائرس سے
Loading...

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کرونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔

ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 09 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کرونا کے847 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 235 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کرونا کے 455 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کورونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

Loading...

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، نجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اور آزادکشمیر میں آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

کیس بعد میں بنایا جاتا ہے گرفتار پہلے کرلیا جاتا ہے، مراد علی شاہ

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں