ایک شہر پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

عیسیٰ خیل: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا، حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے، عیسی خیل تحصیل میں لڑکیوں کے سکولز میں اساتذہ نہیں تھیں، عثمان بزدار کے ساتھ عیسیٰ خیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق بات کی، کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم اور نا انصافی کا نہیں۔

عیسی خیل میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، جو لوگ لندن میں علاج کروائیں انہیں کیسے پسماندہ افراد کا احساس ہو گا، عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے،

Loading...

پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

انہیں عوامی مسائل کا ادراک ہے، 2 ، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرتی۔ قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، جہاں ظلم ہو وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہوا، تحریک انصاف کو پہلی نشست یہاں سے ملی، آپ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنے گا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں