آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 24th November 2020)

Loading...

حمل
زائچہ اپنی پوزیشن کو بدل رہا ہے ان حالات میں آپ کو نہایت سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور ہر معاملے پر گہری نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔ اس لئے بے وقوفی بالکل نہیں کرنی۔

ثور
جو لوگ کسی بھی دوست یا عزیز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں اس وقت ایسا کرنا بہتر نہیں ہے۔ آپ کو خبردار کیا جا رہا ہے اپنے مال کی حفاظت کریں۔

جوزہ
کسی بھی معاملے میں پریشان نہ ہوں۔ آپ بحکم اللہ مشکلات سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں اگلے دو تین یوم میں مکمل طور پر اس سے آزاد ہوں گے۔ آج کا دن اہم خوشخبری دے رہا ہے۔

سرطان
قرض وغیرہ کے حوالے سے ابھی معاملات ٹھیک نہیں ہیں آپ کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا اور کوشش کرنی ہے کہ اب کسی سے وعدہ نہ کیا جائے۔ آج قدرے مخالفت کا سامنا بھی ہے۔

اسد
آپ دوسروں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرتے ہو جو کہ خرابی ظاہر کر رہا ے صرف اور صرف اللہ پاک پر بھروسہ کر کے خود قدم اٹھائیں ان شاءاللہ کامیابی ملے گی مگر صبر و تحمل سے۔

سنبلہ
جب تک آپ اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کرتے معاملات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے آپ کو وارننگ ہے کہ یہ جلد سے جلد کریں۔ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں گے خود ہی بات سمجھ میں آ جائے گی۔

Loading...

میزان
آج بھی بدنظری کی کیفیت نمایاں ہو رہی ہے شاید آپ کا خون ہلکا ہے اس لئے بہت جلد پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ آج کا دن صدقہ دینے اور کالے ماش سے نظر اتارنے کا ہے۔

عقرب
اپنے رزق کے حصول کے معاملات چیک کریں کسی جگہ پر کوئی ناجائز قسم کا سلسلہ تو نہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو اللہ پاک سے فوری توبہ کریں اور ابھی استخارے کی مدد سے چلیں۔

قوس
جو بھی حالات خراب ہو رہے ہیں وہ کسی لالچ کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنے دل کی صفائی کریں اور حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر معاملات کو چیک کریں۔

جدی
اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں غلط راستے کا انتخاب اس کی سب سے بڑی وجہ ہے آپ کو ابھی درست سمت کا اندازہ نہیں ہو رہا اگر مشکل ہے تو آپ استخارے کی مدد لیں۔

دلو
آج کا دن صحت کا صدقہ دینے کا ہے اور کچھ اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا اور نا چاہتے ہوئے بھی وہ کام کرنا پڑے گا جو وجہ عزت کا سبب ہے۔

حوت
آپ ایک اہم معاملے سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور جس نے بھی صرف اپنے رب کو پکارا وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوا جب تک نیت صاف رہے گی معاملات ٹھیک رہیں گے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں