یہ والے پھل کھائیں اور اپنا وزن کم کریں….!
ہر وہ شخص جس کا وزن تھوڑا زیادہ ہے وہ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ اس کے لئے مختلف ٹوٹکے استعمال کرتا رہتا ہے. موٹاپا خود بھی ایک بیماری ہے اور یہ بہت سی دوسری بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے. جیسے کے شوگر ، بلڈ پریشر اور اس کے علاوہ دل کے امراض اور فالج ہونے کا خطرہ موٹاپے سے کئی گناہ زیادہ ہو جاتا ہے.
موٹاپہ غائب کرنے کے لئے یہ بات ضروری نہیں ہے کہ آپ کھانا کم کھائیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ آپ اس بات پر غور کریں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں.
اس میں کتنی فیٹ, کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس ہیں آج ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں لیکن یہ ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں اس لیے اگر آپ ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں تو تو آپ تیزی سے اپنے وزن کو صحت مند طریقے سے کم کر سکتے ہیں.
اسٹرابری بلوبیریز اور بلیک بیریز میں انتہائی کم کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور یہ ہمارا وزن کم کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں ہم انہیں مختلف طریقوں سے کھا سکتے ہیں.
جیسے کہ آپ اسے اپنی سلاد میں بھی شامل کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ جو کے دلیے کے اوپر ڈال کر بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے۔
گریپ فروٹ
گریپ فروٹ ایک ترش پھل ہے۔ اس میں بھی کیلوریز کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
یہ ہمارے جسم میں انسولین کی سطح کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم کی چربی کم ہوتی ہے اور ہمارا وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
سردی میں بیماریوں سے بچنے کے طریقے …!
ٹماٹر
ٹماٹر میں کیلوریز انتہائی کم تعداد میں موجود ہوتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ سو گرام ٹماٹر میں سے سیف 18 کیلوریز ہوتی ہیں.
ٹماٹر میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی مدد سے کھانا فوری ہضم ہو جاتا ہے اس لئے ٹماٹر وزن کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
تربوز
100 گرام تربوز میں صرف 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور اس میں 94 فیصد پانی ہوتا ہے۔ تربوز کھانے سے آپ کا پیٹ جلدی بھر جاتا ہے اور آپ کو بھوک محسوس نہیں ہوتی.
اس لئے پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے تربوز بہترین پھل ثابت ہوتا ہے۔
سیب
سیب میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ سیب میں موجود فائبر جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے۔ سیب کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے اور آپ کو کچھ اور کھانے کی طلب محسوس نہیں ہوتی۔
اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین پھل ثابت ہو سکتا ہے.