‘صوبے تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں’

Loading...

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں باقاعدہ طور پر کرونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع

سعید غنی نے کہا کہ ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں، اگر ضرورت پڑی تو تعلیمی اداروں سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے پورے ملک میں کورونا پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے وبا پھیلانےکی وجہ بن سکتے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔

Loading...

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ جو اسکول آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے وہ ہوم ورک دیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(Visited 35 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں