‘شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پتہ چلنے پر پیرول پر رہائی کا فیصلہ ہو گا’

Loading...

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی۔

ایسے حالات نہیں چاہتے جس سے روزگار اور زندگیوں کو خطرہ ہو، اسد عمر

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

loading...

انہوں نے کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں