کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے، ماہرہ خان

Loading...

کراچی: اقوام متحدہ کی سفیر برائے افغان مہاجرین ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے۔

کترینہ کیف کی کرونا ٹیسٹ کروانے کی ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئرز کی ہیں جس میں وہ افغان مہاجرین بچوں کے ہمراہ وقت گزارتی اور گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے کیوں کہ گھر کا ہونا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور تشکیل خاندان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، بس ان خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان لوگوں کو پر سکون ماحول کی ضرورت ہے۔

Loading...

ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے اس لئےعالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف متعین کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔

افغانستان 2020 کے عنوان سے منعقد کی جانے تقریب میں معیاری تعلیم کے حوالے سے بحث کی گئی جوکہ یقین افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں