آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (25th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
25 جنوری ہفتہ۔

حمل
مایوسی کی کیفیت ہو گی۔ اپنی محنت کا خیال رکھیں۔ مالی امور پر توجہ دیں۔ خیالات میں جدت آئیگی۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اہم امور حسب منشاءطے پائیں گے۔

ثور
ملازمت، کاروبار اور صحت کے امور بہتر رہیں گے۔ اہم معاملات میں غیر ذمہ داری کامظاہرہ نہ کریں۔ بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں مخلص احباب سے مشورہ مفید رہیگا۔

جوزا
دانشمندانہ رویہ اختیار کریں۔ کام کے دوران دوسرے تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ دوستوں سے تعلقات بہتر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔ ایمانداری کی عادت آپ کو عزت بخشے گی۔

سرطان
خوابوں میں ہی نہ رہیں، عملی کام کریں۔ دوسروں کے ساتھ سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔ دوستی اور رومانس بدلنے کا امکان ہے۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں۔ سرمایہ کاری میں حصہ لے سکیں گے۔

اسد
تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ ہر کسی کو اس کے رتبے کے مطابق عزت دیں۔ منافع کا رجحان ہوگا۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ خوابوں کی بجائے حقیقی زندگی میں آنے کی کوشش کریں۔

سنبلہ
مالی امور میں محتاط رہیں۔ اہم موضوع پر کسی فرد سے تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ کام کرنےکی صلاحیت بڑھے گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہیگا۔ دوسروں کیساتھ لین دین کر سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

میزان
کسی ساتھی کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ اہم معاملات میں محتاط رہیں۔ انہیں سمجھنے میں غلطی نہ کریں ورنہ معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

عقرب
اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ خوابوں کی دنیا سے باہر آئیں اور حقیقی صورتحال کا سامنا کریں۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

قوس
اہم امور میں خاص توجہ دیں۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ اہل خانہ وغیرہ کیساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ محتاط رویہ اختیار کریں۔

جدی
خریداری سے گریز کریں۔ کسی تقریب وغیرہ کے سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔ گھریلو امور نمٹا سکیں گے۔

دلو
نجی امور میں ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ قانونی چارہ جوئی سے اجتناب کریں۔

حوت
مالی امور میں محتاط رہیں۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہےگا۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔

(Visited 657 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں