ایسی اداکارائیں جنہوں نے کبھی غیر اخلاقی لباس زیب تن نہیں کیا…..!

وہ پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے کبھی غیر اخلاقی لباس زیب تن نہیں کیا ۔ ہر ملک کی اپنی ثقافت اور پہچان ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرتی رہتی ہے

اس تبدیلی کو مثبت انداز میں پیش کرنے میں اس ملک کے شوبز سے جڑے لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جو اپنے ملک کی شناخت کو جدیدیت کے ساتھ ملا کر ایسے رنگ میں پیش کرتے ہیں جو دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے ایسے ہی کچھ اداکاروں کا زکر ہم آج کرنے والے ہیں ۔ جن کا لباس کبھی بھی غیر اخلاقی نہیں ہوتا بلکہ ان کا لباس ہی صرف ان کی شناخت نہیں بلکہ ملک کی شناخت کا بھی باعث بنتا ہے ۔

 1 سارہ خان :

سارہ خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے وہ بہت ہی خوبصورت اور مشرقی حسن کی حامل ہیں ۔ انہون نے بہت کم وقت میں محنت اور لگن سے شوبز انڈسٹری میں اپنا بہترین نام کمایا ۔ ان کے اس اہم مقام میں ان کے لباس کا بڑا عمل دخل ہے ۔

PC: wittycelebs.com
PC: twitter.com
PC: twitter.com
PC: twitter.com

انہوں نے مشرقی روایات کو مدنظر رکھ کر کبھی بھی جسمانی نمائش کرنے والے کپڑوں کو زیب تن نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ان کا پہناوا نا صرف عوام میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ فیشن ٹرینڈ کے طور پر بھی سامنے آتا ہے ۔

2: صنم جنگ :

صنم جنگ بہت ہی مشہور و معروف اداکارہ ، ماڈل اور میزبان بھی ہیں اور ان کا شمار بھی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو شدید فیشن کو مشرقی انداز میں ڈھال کر زیب تن کرتی ہیں ۔

PC: Twitter.com
Pc: Twitter.com

مارننگ شو کی میزبانی کے سبب ان کو ہر روز ٹی وی سکرین میں آنا پڑتا ہے لیکن وہ ہمیشہ مشرقی لباس ہی زیب تن کرتی نظر آئی ہیں ۔ مختلف شوبز تقریبات میں بھی صنم جنگ جدید لباس میں بھی مشرقی لباس زیب تن کرتی ہیں ۔ یہ بولڈ لباس پہننے سے اجتناب کرتی ہیں ۔ یہی ان کی مقبولیت کا راز ہے ۔

3: یمنہ زیدی :

یمنہ زیدی کا انتخاب شوبز کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے کام کی کوالٹی کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں ۔ ان کا تعلق ایک قدامت پسند گھرانے سے ہے ۔ جو کے ان کے لباس سے نظر آتا ہے ۔

PC: pinterest.com
PC: pinterest.com

یہ جدید لباس بھی اس طرح زیب تن کرتی ہیں جو دیکھنے والوں کو متاثر کر دیتا ہے ۔ ایوارڈ شوز میں یمنہ زیدی جدید اور مشرقی لباس میں اکثر دکھائی دیتی ہیں ۔ جو کہ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔

4: عائزہ خان :

PC: dailymotion.com

عائزہ خان مشہور اور خوبصورت اداکارہ ہیں گزشتہ چند سالوں میں عائزہ خان نے کامیابی اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ اس کامیابی میں عائزہ خان کے ملبوسات اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

PC: i0.wp.com

انہوں نے ہمیشہ روایتی لباس کو اہمیت دی ۔لباس کے معاملے میں ہمیشہ خوبصورت اور بہترین رنگوں کا انتخاب کیا ۔

اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا…

5: ندا یاسر :

ندا یاسر بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں ۔ ندا یاسر کے خوبصورت لباس انکی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ انہوں نے مشرقی اور مغربی روایتی بھاری بھرقم لباس اور سادہ لباس بھی پہنے ہیں ۔جدید فیشن کو اختیار کرتے ہوئے وہ کبھی بھی شش وپنج کا شکار نہیں ہوئی ہیں

PC: fb.com

PC: fb.com

 

PC: fb.com

۔ وہ ہمیشہ ایسے لباس کا ہی انتخاب کرتی ہیں جو کہ ان کے جسم کی نمائش نا کریں ۔ یہی وجہ ہے کہ ندا یاسر کو خواتین بہت پسند کرتی ہیں ۔ اور وہ ندا یاسر کے لباس کو بھی پسند کرتی ہیں ۔

6: نمرہ خان :

نمرہ خان ان نوجوان لڑکیوں کے لیئے ایک مثال ہیں جو اپنے جسم کی نمائش کرتی ہیں انہوں نے بہت قلیل عرصے میں بہت زیادہ محنت کر کے شہرت کمائی اور خود کو ایک سٹائلش خوبصورت اداکارہ میں تبدیل کیا ہے ۔

Pc: https://pink.parhlo.com/

یہی وجہ ہے کہ ان دنوں ان کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہیں ۔ اور اکثر فوٹوگرافر ان سے ماڈلنگ کروانے کے خواہشمند ہیں ۔ مگر جدید لباس کی ماڈلنگ کے دوران بھی نمرہ خان نے کبھی بھی ایسا لباس نہیں زیب تن کیا جو کہ ان کے جسم کی نمائش کرے ۔

7: سارہ اصغر :

سارہ اصغر کا نام ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز میں جگہ بنانے کے لیئے اپنے لباس و انداز پر محنت کی ہے ۔

PC: reviewit.pk

اس کے لیئے انہوں نے اپنا وزن بھی کافی کم کیا ہے ۔ انہوں نے شوبز میں مختصر لباس پہننے کے بجائے جدید اور دلکش لباس پہننے کو ترجیح دی ہے ۔

8: نور خان :

نور خان اپنی دلکشی اور خوبصورتی کے سبب فیشن برانڈ کے ترجیح کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ۔ مگر اپنے فوٹو شوٹ کے دوران نور خان نے اپنی بہن سارہ خان کی طرح اپنے مشرقی لباس کی پاسداری بہت سختی سے کی ہے ۔

جدید ملبوسات کی نمائش کے ساتھ بھی انہوں نے بولڈ اور مختصر لباس پہننے سے گریز کیا ۔

9: منال خان :

انہوں نے شوبز میں بہت کم عمری میں قدم رکھا اور لوگوں کی نظروں کے سامنے ہی بچپن سے جوانی کی حدود میں قدم رکھا انہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے لباس و انداز میں کافی تبدیلیاں کیں اور انکی ان تبدیلیوں کو ان کے فینز نے کافی پسند بھی کیا ہے ۔

PC: brecorder.com

وقت کے جدید انداز کو اپناتے ہوئے انہوں نے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھا ۔

10: ایمن خان :

ایمن خان جو کہ منال خان کی بہن بھی ہیں اور اب ایک بچی کی ماں بھی بن چکی ہیں لباس کے انتخاب میں انہوں نے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جدید فیشن کے انتخاب میں انہوں نے جسم کی نمائش کرنے والا لباس کبھی زیب تن نہیں کیا ۔

PC: https://i.pinimg.com/

ان کی پہلی ترجیح لباس کے حوالے سے ان کا آرام دہ ہونا ہے ۔ لباس جدید ہو یا روایتی انہوں نے اپنی شخصیت کو ہمیشہ مدنظر رکھا ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا پہنا ہوا لباس انکی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔

(Visited 112 times, 1 visits today)

Comments

comments

غیر اخلاقی, لباس,

اپنا تبصرہ بھیجیں