آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (2020 25th Feb)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

25 فروری منگل۔

حمل

گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

ثور
مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔

جوزا
صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔

سرطان
کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے۔

اسد
گھریلو معاملات آپ کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔ کاروباری معاملات میں فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو اور خاندانی معاملات کو طے کر سکیں گے۔

loading...

سنبلہ
محبت اور پسند کا رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں مشکلات یا رکاوٹ کا امکان ہے۔ دوران سفر اپنے ضروری کاغذات و سامان کی حفاظت رکھیں۔

میزان
کاروباری مشترکہ مفادات کے سلسلے میں نیک وسائل ملیں گے جو فائدہ مند ثابت ہونگے۔ انعامی سکیموں کی طرف آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔

عقرب
عزیز و اقارب سے اختلاف رائے اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے نیز دوران سفر اپنے سامان کی حفاظت کریں جلد بازی سے ٹریفک حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔

جوائنٹ فیملی سسٹم میں آپ اپنا آپ تو جیتے ہی نہیں …..!

قوس
کسی دھوکہ اور فریب سے دوچار ہوں کے۔ اپنی انا کو بکھرنے نہ دیں نہ ہی خود کو کمزور سمجھیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے کسی انتقامی کارروائی کی دھمکیاں مل سکتی ہیں۔

جدی
مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

دلو
وراثتی امور میں خواہشات کے برعکس مشکلات اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا پیش آسکتا ہے۔ ازدواجی مشکلات اور دوسروں سے اختلافات رائے پیدا ہو سکتا ہے۔

حوت
سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (2020 25th Feb), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں