کرونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

نیروبی: کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کرونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

کرونا وائرس کے ضدی مریضوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

اس موذی مرض سے صحتیاب ہونے والے ملکوں میں چین سرفہرست ہے جہاں 60 ہزار 324 افراد نے اسے شکست دی۔ ایران 8 ہزار 913، اٹلی 7 ہزار 432، سپین 3 ہزار 794، جنوبی کوریا 3 ہزار 507 اور فرانس کے 2200 شہری اس مرض سے باہر نکل آئے ہیں۔

ادھر بھارتی حکومت نے بھی کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں