امریکا کرونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: کرونا وائرس 197 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا عالمی وبا کا نیا مرکز بن رہا ہے، اٹلی میں حکام نے لاک ڈاؤن اور پابندیاں مزید سخت کر دیں۔

امریکا اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک وہاں 54,881 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں جبکہ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد صرف 378 ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی امریکا میں کرونا وائرس کے مزید 58 مریض سامنے آئے جبکہ 4 اموات اسی وجہ سے ہوئیں۔

loading...

کیا کرونا وائرس کا علاج 70 سال پرانی دوا سے ممکن ہے….؟

’’ہم امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھ رہے ہیں، لہذا یہ اس عالمی وبا کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی ہم ایسا نہیں کہہ سکتے لیکن اس بات کا قوی امکان بہرحال موجود ہے،‘‘ مارگریٹ ہیرس نے صحافیوں سے کہا۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی بات کی جائے تو 17 ہزار 454 افراد اس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اٹلی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 6 ہزار 77 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں