ندا یاسر کے شوہر اور مارننگ شو کی ٹیم کرونا کا شکار

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔

ارطغرل غازی ڈرامے کے متعلق مہوش حیات نے کیا کہا…. ؟

نجی چینل کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں سب کے لیے دعا گو۔

علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں