اہل کشمیر مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں بھارت شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔

پاک فوج پورے عزم واستحکام کےساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی، قمر جاوید باجوہ

ملتان میں نمازعید کے ادائیگی کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن بھی بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں بھارت شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور ہمارا واضح پیغام ہے کہ اگر جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو کورونا سے بچاؤ سامان بطور تحفہ دیا ، اس کے علاوہپاکستان نے دوست ممالک کو ادویات بھی بھیجیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں آج بھی کرفیو ہے، کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہیں، اہل کشمیر مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے۔ افغان طالبان نے عید پر سیز فائر کا اعلان کیا، افغانستان میں قیام امن کے لئے دعا گو ہیں۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں