علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف روز درخواستیں آرہی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ
Loading...

اسلام آباد: چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے سینیر وزیر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے سینیر وزیر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔

Loading...

کلبھوشن یادیو آرڈیننس سے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے ہیں، وزیر قانون

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود  سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ، سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا،

چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ چیف کمشنر اسلام آباد اپنا نمائندہ مقرر کریں جو اس عدالت میں پیش ہو کر جواب دے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں