ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ٹک ٹاک اسٹار
Loading...

منچن آباد : ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک ویڈیو نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔

loading...

فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، منیب الرحمان

یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمد پستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

(Visited 86 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں