کرونا وائرس کی ویکسین کن لوگوں کو پہلے دی جائے گی…. ؟

کرونا وائرس کی ویکسین
Loading...

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے اب تک 172 ممالک کرونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی مہم کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ ویکسین سب سے پہلے طبی عملے کو دی جائے گی.

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا رہی ہے. یہ کم قیمت پر اور بہت جلدی ان تمام ممالک کو پہلے مہیا کی جائے گی جو اس کی فراہم کی مہم میں فرنٹ لائن پر ہیں.

ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ ہم یہ بتاتے ہوئے انتہائی مطمئن ہیں کہ اب تک 172 ممالک ہماری کوششوں سے اس مہم سے منسلک ہوئے ہیں.

عالمی ادارہ صحت کی کرونا وائرس کی اس مہم میں 9 مینوفیکچررز بھی شامل ہیں. عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے 194 ممالک کو خط لکھ کر بھیجا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس مہم سے منسلک ہو جائیں.

Loading...

کرونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آگئی…. ؟

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ جب کرونا ویکسین تیار ہو جائے گی اس کے فوراً بعد ہم اس کی سپلائی کو محدود رکھیں گے اور ہم پہلے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جو ممالک اس کوشش میں ہمارے ساتھ فرنٹ لائن پر تھے یہ پہلے ان ملکوں کو مہیا کی جائے آئے.

ان کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو سب سے پہلے کرونا ویکسین دی جائے گی کیونکہ انہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے. لاکھوں لوگوں کی زندگی بچائی اور کرونا وائرس پر اس حد تک قابو پانے میں ہماری مدد کی.

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد جن افراد کی عمر 65 برس سے زیادہ ہے اور وہ کسی دوسری بیماری میں بھی مبتلا ہیں تو ہم ان لوگوں کو پہلی ترجیح دیں گے. ان تمام کو مہیا کرنے کے بعد جب ویکسین کی سپلائی میں اضافہ ہوگا تو یہ پھر دوسرے لوگوں کو فراہم کی جائے گی.

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں