آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (25th September 2020)

Loading...

حمل
آپ کو جس شخص پر آج کل ضرورت سے زیادہ اعتبار ہے۔ وہ دھوکا دے سکتا ہے ۔عین موقع پر آکر، اس لئے اپنا اچھا بُرا سوچ کر ہی قدم اٹھائیں۔

ثور
آج کافی دنوں کے بعد صورت حال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ بالکل بھی مت گھبرائیں۔زائچہ کھلا ہے تو ان شاءاللہ آپ کو بے حد بہتری بھی نصیب ہوگی۔

جوزہ
خانگی معاملات سے دور نکل جائیں گے۔ آپ نے اگر اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی تو سب آپ کے خلاف ہوں گے اور آپ اکیلے رہ جائیں گے۔

سرطان
ان دنوں آپ کو جس بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کا حل ان شاءاللہ اب جلد آپ کے سامنے ہو گا اور آپ کو بس آج اور کل خاموشی سے چلنا ہوگا۔

اسد
صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔ اس کو تین یوم کے بعد کرلیں۔ راستہ کھل جائے گا۔

سنبلہ
جن افراد کو روزگار کا مسئلہ تنگ کر رہا ہے۔ اب وہ اپنے لئے جلد خوشی کی خبر سن لیں گے اور مالی معاملات میں اب حیران کن بہتری آ سکے گی۔

Loading...

میزان
آپ کی زندگی میں جو تبدیلی کا عمل شروع ہونے والا تھا۔ اب اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ آپ کو اب محتاط ہو کر اپنی توجہ مکمل طور پر اس پر رکھنی ہو گی۔

عقرب
ان دنوں آپ زیادہ تر اپنوں سے بلاوجہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر اپنی زبان پر قابو نہیں رکھا تو بہت جلد اکیلے رہ جائیں گے۔ آج ہی خود پر کنٹرول کریں۔

قوس
جس کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں آئی تھی پھر اس پر اعتبار کرکے اس کو گلے سے لگا رہے ہیں۔ ایسا کرنا بے حد خطرناک ہوگا۔ آج وارننگ ہے آپ کو۔

جدی
ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید، سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری اور جو عرصہ دراز سے تبادلے کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ اب کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں۔

دلو
آپ خود کو زیادہ مشقت میں نہ ڈالیں اور اپنے سارے کام سپرد اللہ کر دیں۔ نیت صاف رکھیں تو پھر دیکھیں کہ حالات کس طرح گرفت میں آتے ہیں۔

حوت
ان دنوں آپ کی تلاش ختم ہونے والی ہے۔ کوئی بڑا ہی اچھا سلسلہ آپ کے سامنے آنے والا ہے۔ آپ کو اب بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(Visited 96 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں