کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی پھر نایاب ہوگئی

کراچی
Loading...

کراچی بجلی کے اعصاب شکن بحران میں مبتلا ہے جس کے باعث متعدد علاقے 24 میں سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی پھر نایاب ہوگئی ہے، نیوکراچی، لیاقت آباد، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گارڈن ایسٹ، دھوبی گھاٹ،کھارادر، لیاری، کیماڑی اور کلفٹن میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، نواز شریف

کئی مضافاتی علاقوں میں پوری رات بجلی نا ہونے کی شکایات ہیں، لوڈشیدنگ سے تنگ شہریوں نے گارڈن روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading...

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پریشر کم ہونے کے باعث گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنا پڑے جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ کم ہوگئی ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں