بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لاہور پہنچے کی تاریخ سامنے آگئی

بیگم شمیم
Loading...

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا، جو ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ادھر خاندانی ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کے لئے ڈاکیومینٹس مکمل کرکے جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بیگم شمیم اختر کی میت ہفتہ کے روز برٹش ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائے جانے کی اطلاعات تھیں۔

loading...

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پیرول پر رہائی کی منظوری 5 روز کے لیے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی۔ تھروسر کولیشن منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہے۔ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر میت وصول کریں گے جبکہ دوسرے لیگی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں