اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کرکے استصواب رائے کرائے، شاہ محمود قریشی

مودی سرکار
Loading...

اسلام آباد : وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش پر توجہ مبذول کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکا کا حق خودارادیت دیا جائے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔

بھارت نے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کشمیری نسل کشی اورکشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، کشمیریوں کی اراضی چھینی اور غیر کشمیریوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے،بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں۔

منیر اکرم نے یو این سیکریٹری جنرل کو بھارتی دہشتگردی سے متعلق ڈوزئیر پیش کر دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نائیجر میں او آئی سی رکن ملکوں کی تین روزہ اہم نشست ہوگی،

loading...

مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے یہ مناسب فورم ہے، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے یہ ایک مناسب فورم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا شکر گزار ہوں، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ان کا بہت واضح موقف سامنے آتا رہا ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں