سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ کے مرکزی ملزم احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی

آشیانہ ہاﺅسنگ
Loading...

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانت منظورکرلی۔

سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نیب نے کہاکہ احد چیمہ آشیانہ کیس میں مرکزی ملزم ہے ،مرکزی ملزم کو ضمانت نہ دی جائے،

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ کیا یہ ہارڈشپ کا کیس نہیں بنتا،وکیل احد چیمہ نے کہاکہ دو سال 9 ماہ سے ملزم جیل میں ہے ،اتنی تاخیر پر ضمانت قانونی ہوجاتی ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ ان حالات میں ہارڈشپ کی بنیاد پرملزم کو ضمانت کیوں نہ دیں،

Loading...

ایسے حالات نہیں چاہتے جس سے روزگار اور زندگیوں کو خطرہ ہو، اسد عمر

عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔احد چیمہ کو ضمانت کے باوجود رہائی نہیں مل سکے کیونکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی زیرحراست ہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں