کرونا کے خلاف کونسا فیس ماسک زیادہ پر اثر ہوتا ہے….؟

فیس ماسک
Loading...

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے.

یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مختلف قسم کے فیس ماسک مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن معلوم کے میں سے کونسا ماسک کرونا وائرس کو روکنے میں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے.

جب کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو ماہرین کا کہنا تھا کہ فیس ماسک اس سے بچنے کے لئے کافی حد تک فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن یہ بات زیربحث رہتی ہے کہ کون سا فیس ماسک زیادہ بہترین ہے اور کونسا نہیں اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر قسم کا ماسک فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن ان میں سے سب سے بہترین ماسک این95 ہے یہ ماسک اس لیے زیادہ بہترین ہے کہ یہ95 فیصد تک وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے 95 کا لفظ اسی لیے استعمال کیا جاتا ہے.

سرجیکل ماسک

این 99 اس اس کے بعد دوسرے نمبر پر سرجیکل ماسک کو زیادہ مؤثر قرار دیا جاتا ہے یہ ماسک وی کسی بھی وائرس کے اثرات کو فلٹر کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے سرجیکل مالدار طبی عملہ استعمال کرتا ہے کیونکہ انہوں نے زیادہ وقت مختلف مریضوں کے ساتھ گزارنا ہوتا ہے

Loading...

کرونا نے گلوبلائزیشن کا خواب چکنا چور کردیا ….!

کپڑے کے ماسک

کپڑے کے بنے ہوئے ماسک بھی مختلف وائرسز کو روکتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے کے بنے ہوئے ماسک کرونا وائرس کے خلاف پر اثر ثابت ہو سکتے ہیں اس ماسک کا سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر یہ ماسک گندے ہو جائیں تو آپ انہیں دھو کر دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ این 95 ماسک اور سرجیکل ماسک میں ایسا نہیں ہوتا آپ انہیں دھوکر استعمال نہیں کر سکتے .

فیس ماسک پہننے کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کرونا وائرس کا شکار ہے تو آپ یہ وائرس کسی دوسرے کو آگے منتقل نہیں کر سکتے اور اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ کسی دوسری شخص سے وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے. فیس ماسک ان دونوں صورتوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .

ماہرین نے ایک ریسرچ رپورٹ نے بتایا تھا کہ فیس ماسک کرونا وائرس کے خطرے کو 70 فیصد تک کم کر سکتا ہے. جب کرونا وائرس پھیلا شروع ہوا تو آغاز میں امریکا میں فیس ماسک کو اتنا ضروری قرار نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ان لوگوں نے بڑا نقصان اٹھایا لیکن بعد میں امریکہ بھی یہ بات ماننے پر مجبور ہوگیا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے صرف فیس ماسک ہی نہیں بلکہ آپ سماجی فاصلہ بھی رکھیں اور اس کے علاوہ سینیٹائزر کا استعمال کریں.

(Visited 89 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں