عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، وزیراعظم

Loading...

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

کور کمانڈرزکانفرنس: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی، سیاسی امور اور عوامی ریلیف کے اقدامات، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا

Loading...

وزیراعلی نے پنجاب روزگار اسکیم ، انصاف میڈیسن کارڈ،باہمت بزرگ پروگرام، مہنگائی کو کنٹرول کرنے ،چینی اورآٹے کی قیمت میں استحکام کے بارے میں حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لانا ہے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں