کورونا کی دوسری لہر: ایک روز میں ریکارڈ 3 ہزار سے زائد کیسز، 59 اموات

Loading...

ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

اپوزیشن کورونا جیسے معاملے پر سیاست نہ کرے، شبلی فراز

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7803 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 82892 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1214 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 166033 ہوگئی ہے جب کہ 2858 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

loading...

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 115786 ہے اور 2904 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16891 اور ہلاکتیں 164 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45314 اور 1339 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6316 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 151 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4573 اور 96 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27979 ہے اور اب تک 291 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں