یہ “ okay ” کیا ہوتا ہے….!

english-language

loading...

اوکے ( okay )پوری دنیا میں بولے جانے والا اور لکھے جانے والا لفظ ہے یہ کیسا لفظ ہے جسے ان پڑھا لکھا اور ہر درجے کا انسان بہت زیادہ استعمال کرتا ہے

 یہ لفظ زیادہ تر بول چال اور عام گفتگو کے دوران استعمال ہوتا ہے اور ضرورت کے مطابق اسے لکھا بھی  جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ okay لفظ امریکا سے نکلا ہے اور دنیا بھر میں رضا مندی کے اظہار، اجازت دینے کے لیے، قبولیت و آمادگی ظاہر کرنے، کسی چیز یا فرد کی خوبی کو تسلیم کرنے، کسی بات کی تصدیق اور درست ہونے کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

یہ بات مشہور ہے کہ امریکہ کے صدر اینڈریو جیکسن نے ایک موقع پر all correct کا ہجّا oll kurrect استعمال کیا جو ایک غلط لفظ تھا، مگر ہجّے کی اسی غلطی نے ایک لفظ کو جنم دیا جو سکڑ کر ok ہو گیا۔

تاہم ماہرین نے اسے درست نہیں‌ کہا اور اس واقعے کو کسی کی اختراع قرار دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک اس کا اصل ماخذ ریڈ انڈین لفظ okeh ہے جس سے مراد ٹھیک ٹھاک ہے۔

موجودہ دور میں بھی یہ لفظ عام بول چال اور تحریر میں استعمال کیا جاتا ہے اور پوری دنیا میں یہ لفظ مختلف طریقوں سے لکھا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ عام ok ہے۔ اسی طرح o.k یعنی دونوں حروف کے درمیان فل اسٹاپ لگا کر لکھنا اور ایک صورت okay بھی ہے۔

(Visited 71 times, 11 visits today)
loading...

Comments

comments

okay,

اپنا تبصرہ بھیجیں