آپ کا دن کیسا گزرے گا؟- (26th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

26 فروری بدھ۔

حمل

بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

ثور
مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

جوزا
کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

سرطان
دوست تعاون کریں گے۔ جس سے بہت سے درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

اسد
علم و ہنر اور تخلیقی کاموں میں اضافہ ہوگا۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے نیک وسائل میسر آئیں گے۔

سنبلہ
کاروباری و سیاحتی سفر‘ اندرون ملک کئی ایک چھوٹے سفر پیش آسکتے ہیں کئے گئے سفر وسیلہ ظفر اور نئے تجربات و مشاہدات کے حامل ثابت ہونگے۔

میزان
بر وقت بہتر فیصلے کرنا دانشمندی ہوگی۔اپنی مضطرب کیفیت پر قابو رکھنے سے آپ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ممکنہ مستقل مزاجی کی کوشش کریں۔

عقرب
اہم کاروباری معاہدے عمل میں آسکتے ہیں جن سے مستقبل میں متوقع فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ اندرون خانہ مصروفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں : – سلطان نورالدین زنگی نے روضہ نبوی ﷺ کی حفاظت کیسے کی…؟ 

قوس
دوست احباب کے درمیان کسی گروپ میٹنگ میں کسی ناخوشگوار حالت کا سامنا ہوگا۔ آج ایسے مواقع ملیں گے کہ کام میں پیش رفت ہو جائے گی لیکن اپنے اس مزاج پر کنٹرول رکھیں ۔

جدی
اخراجات میں اچانک اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی بجٹ کو ترتیب دے لیں۔ اپنے وجدان کی دی ہوئی ہدایات پر عمل کریں وہ آپ کو مالی حالت بہتر بنانے کے لئے صحیح راہنمائی دے رہے ہیں۔

دلو
مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔

حوت
انعامی سکیموں میں حصہ لینے سے کوئی نہ کوئی انعام مل سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں سے نفع حاصل ہوگا۔ معاملات عشق محبت بھی راس آئیں گے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

26 فروری بدھ۔, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں