برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

لندن: برطانوی تخت کے وارث شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد برطانوی شہزادے چارلس کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ چارلس ملکہ الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ان کی عمر 71 برس ہے۔

کلیئرنس ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ کو چند دن سے معمولی علامات تھیں، تاہم وہ گھر سے معمول کے کام کر رہے تھے، اب بھی ان کی صحت اچھی ہے۔

کلیئرنس ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادی کمیلا کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا، شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا نے اسکاٹ لینڈ میں گھر پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

امریکا کرونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے کہ شہزادہ چارلس کو کرونا وائرس کس سے لگا، کیوں کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں