پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور: کرونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ ہوگیا، ہر قسم کے سماجی، مذہبی یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، سرکاری یا ذاتی جگہوں پر مجمع اکٹھا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق 7 اپریل تک ہوگا، پابندی کا اطلاق اسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریز پر نہیں ہوگا، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

قدرتی آفت نےدنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، میجر جنرل بابر افتخار

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک خاندان کے 2 افراد صرف اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بدھ کو ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1077 ہوگئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون مریض  انتقال کرگئیں،خاتون 21 مارچ سے زیرعلاج تھیں اور بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

بدھ کو ملک میں مجموعی طور پر 87 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 43، پنجاب میں 27، بلوچستان میں 9، گلگت میں 4، سندھ میں 3 اور اسلام آباد میں ایک  شخص میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں