آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

26 مارچ

حمل
26 مارچ جمعرات۔ معاملات حسن و عشق پروان چڑھیں گے۔ شکوک و شبہات کی فجا بھی نمودار ہو گی۔ لہٰذا کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کسی کی باتوں پر کان دھریں، اہلخانہ کی نگہداشت کا رجحان رہے گا۔

ثور
26 مارچ جمعرات۔ نئی سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ بعض کاموں میں منجانب اللہ رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔ لہٰذا متفکر ہونے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ صحیح فرمانے کے بعد یہ رکاوٹیں د ور ہو سکیں گی۔

جوزا
26 مارچ جمعرات۔ حقیقت پسندی کاروبار پر خوشگوار اثر ڈالے گی۔ کسی نئے منصوبے پر عملدر آمد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ صحت کی بحالی کے لےے ورزش اور پرہیزی اقدامات ثابت ہوں گے۔

سرطان
26 مارچ جمعرات۔ اہم گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ غفلت اور لاپرواہی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ لہٰذا ذاتی دلچسپی لے کر پیدا شدہ مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

اسد
26 مارچ جمعرات۔ ٹھوس بنیادوں پر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جو کہ مستقبل میں آپ کو فائدہ دے گی۔ سماجی تقریبات میں شمولیت سے آپ کی شہرت اور نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ
26 مارچ جمعرات۔ بعض نئے دوستوں سے بھی حالات بہتر ہوں گے۔ خود غرض دوستوں سے میل ملاقات میں احتیاط برتیں۔ تعلیمی امور میں محنت کی اشد ضرورت ہو گی۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

میزان
26 مارچ جمعرات۔ اہل خانہ سے متعلقہ امور حسب منشاءانجام پذیر ہوں گے۔ اولاد کی بہتری کے سامان ہوں گے جس سے والدین کو سکون ہو گا۔ کسی بھی قسم کے سفر سے گریز کریں۔

عقرب
26 مارچ جمعرات۔ اندرونِ خانہ ہر طرح سے خیریت و عافیت رہے گی۔ تفریح کے بعض پروگراموں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی عزیز یا گہرے دوست سے اچانک ملاقات خوشی کا باعث ہو گی۔

قوس
26 مارچ جمعرات۔ گھریلو سکون اور آسودگی حاصل ہو گی۔ کاروباری اور دفتری مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔ گھریلو ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لےے اہل خانہ کی نگہداشت اور دیکھ بھال پر توجہ دیں۔

جدی
26 مارچ جمعرات۔ کوئی خوشخبری ملے گی یا ایسے افراد سے ملاقات ہو گی جو آپ کے لےے مددگار ثابت ہوں گے۔ لیکن کچھ خوشامدی دوستوں کی طرف سے مایوسی کا امکان ہے۔

دلو
26 مارچ جمعرات۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ شریک حیات کا تعاون شامل حال رہے گا جس سے گھریلو ماحول میں خوشگواری رہے گی۔ شک و شبہات کی فضا نمودار ہو گی۔ حاسدین سے محتاط رہیں۔

حوت
26 مارچ جمعرات۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات چیت چل سکے گی، اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ اندرونِ خانہ ہر طرح سے خیر و عافیت رہے گی۔ حالات قدرے سازگار رہیں گے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں