لاہور ہائیکورٹ کا تمام جیلوں میں قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بہت سارے لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور یہی قوم کے اصل ہیروز ہیں، جام کمال

لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی جائے، متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کیلئے مقرر کریں، 7 سال سے کم قید والے، کم عمر اور خواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کی جائیں، 7 سال سے زائد قید والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس براہ راست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ رہا ہونے والے قیدیوں کو مکمل تنہائی میں رہنے کا حکم دیا جائے، جیلوں میں داخل ہونے والے نئے قیدیوں کو بھی مکمل تنہائی میں رکھا جائے، متعلقہ ڈی پی او ان قیدیوں کے عام افراد میں ملنے پر نظر رکھیں گے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قید ملزمان پر ان ہدایات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

(Visited 47 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں