آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
دیکھئے دوسروں پر بلاوجہ غصہ نہ اتاریئے بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر اس غلطی کا کوئی حقیقی حل تلاش کیجئے۔

ثور
اپنے مزاج کیخلاف کسی بھی بات کو برداشت نہیں کر سکتے چنانچہ یہی وجہ ہے کہ آپ کے گھریلو حالات خراب ہو سکتے ہیں، آپ کا کوئی کاروباری حریف آپ کو شکست دے سکتا ہے۔

جوزا
یہ حقیقت ہے کہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ بڑی جلدی اور خوفناک لگا کرتی ہے، بہرحال اگر آپ نے وقت سے پہلے ہی مدافعت کا پورا انتظام کر لیا تو کامیابی ہو سکتی ہے۔

سرطان
برے وقت کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بھی غیر جذباتی بن جائیں اسی میں آپ کی کامیابی کا راز مضمر ہے، محبوب سے مراسم مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

اسد
یہ عرصہ گھریلو ماحول کو مزید خوشگوار بنانے میں آپ کا معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے، بفضل خدا آپ اپنے نیک اور پرخلوص جذبوں کا صلہ توقع سے بڑھ کر پا سکیں گے۔

سنبلہ
اگر سوچ بچار کے بعد اپنی کسی سکیم کو عملی شکل دیں تو لازمی کامیابی ہو سکتی ہے البتہ جلدبازی کرنے سے گریز کریں اپنے شریک کار پر بھی خصوصی نظر رکھیں تاکہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

loading...

میزان
اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس بے سروپا قصے کو ختم کرنے کی کوشش کیجئے، ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر سرخروئی حاصل کر سکیں گے۔

عقرب
قریبی رشتہ داروں کو بھی اپنے گھر میں مداخلت نہ کرنے دیں ورنہ پھر وہ کچھ ہو سکتا ہے جسکی توقع بھی آپ نے نہیں رکھی تھی، بہت زیادہ جدوجہد ہی آپ کو مالی طور پر مطمئن کر سکے گی۔

قوس
زندگی کی غیر متوازن شاہراہ پر جذباتی گھوڑے اپنا مقصد پورا کئے بغیر گر پڑتے ہیں ظاہر ہے ایسے انسان کو عقلمند نہیں کہا جا سکتا جو اپنی زندگی دائو پر لگا دے۔

جدی
دوسروں کو حتی الامکان خوش رکھیں تاکہ دوسرے بھی آپ کی مرضی کے مطابق آپ کو خوش رکھ سکیں، شریک حیات اور سسرال سے غلط قسم کی توقعات وابستہ نہ کریں۔

دلو
آپ کی غیر معمولی کامیابی کے سبب حاسدین بھی مختلف طریقوں سے آپ کے خلاف نت نئی افواہیں پھلا سکتے ہیں۔ بہر حال مخالف کچھ بھی کرے آپ مشتعل نہ ہوں ۔

حوت
ایک ایسا پرانا دشمن جس کے ساتھ بسلسلہ جائیداد آپ کا جھگڑا بھی ہے، آپ سے صلح کی کوشش کر سکتا ہے اس چانس سے فائدہ ضرور حاصل کریں ۔

(Visited 194 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں