کراچی میں لوڈشیڈنگ قابو کرنے کیلئے وفاق 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضا مند

بجلی
Loading...

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی فراہم کیلئے تیار ہے لیکن اس کا سسٹم مزید بجلی لینے کی سکت ہی نہیں رکھتا۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کراچی کے عوام کی بھلائی کیلئے کے الیکٹرک کو 1100 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے لیکن صورتحال سے ظاہر ہے کہ کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کیلئے مناسب اقدامات اور سرمایہ کاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں
کے الیکٹرک نے تیل کی قلت کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ مزید بڑھادی
کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی: سوئی سدرن گیس کمپنی
کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی، دن رات گھنٹوں بجلی غائب
نیپرا نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سے جواب طلب
ترجمان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ملکی فرنس آئل میں سے 80 فیصد کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے 30 ہزار ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

loading...

وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے لیکن کے الیکٹرک کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد 2022-23 تک اضافی بجلی اٹھانے کے قابل ہوگا۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کو بہانا بناکر شہر میں گرمی بڑھتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے شہری بے حال ہوگئے ہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں