آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th September 2020)

Loading...

حمل
صحت کا صدقہ دیں اور مت اعتبار کریں، ابھی کسی کا۔ ویسے بھی خانگی امور میں آپ تنہا رہ جائیں گے ۔ فی الحال خاموشی اختیار کریں ہر معاملے میں۔

ثور
جن لوگوں سے لین دین کا مسئلہ چل رہا ہے۔ وہ بڑے ہی سوچ سمجھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جھگڑے کے اندیشے کو نظر انداز نہیں کہا جا سکتا۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

جوزہ
اپنوں کے ساتھ اختلافات کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ غصہ کم کریں اور حکمت عملی سے چلنے کی کوشش کریں اور آج روزگار کے نئے سلسلے پر بھی غور ہو سکتا ہے۔

سرطان
آپ کے لئے ابھی خوشی کی خبر ہے۔ ایک آسان راستہ دکھائی دے گا اور جن لوگوں سے کبھی ملنا بھی مشکل تھا۔ اب وہ خود صلح کے لئے راضی ہو جائیں گے۔

اسد
صحت ابھی کمزور جا رہی ہے۔ مالی طور پر حالات بھی زیادہ مناسب نہیں ہیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ روحانی طور پر مضبوط ہوں۔ پہلا راستہ نماز سے ملے گا۔

سنبلہ
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آپ جس طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔میرے اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

loading...

میزان
آپ کو اب بڑی سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ مطلب پرست لوگ آپ کے قریب ہیں۔ ان سے بچ کر چلنا بھی بے حد ضروری ہے۔

عقرب
جو لوگ کسی بھی مشکل و پریشانی کا شکار ہیں۔ دوپہر کے بعد ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ان دنوں کوئی خاصی غیبی مدد ملنے کی امید ہے۔

قوس
اپنے حق کے لئے بات کیا کریں۔ اپ کیوں پریشان رہتے ہیں۔ جب مناسب جگہ پر بولنا شروع کر دیں گے تو پھر دوسرا مجبور ہوگا آپ کی بات ماننے کے لئے۔

جدی
ان دنوں جس قسم کے حالات کا سامنا ہے۔ وہ اچھے ور ان شاءاللہ آپ کے حق میں ہیں۔ آپ اپنے مقاصد کی جانب چل سکتے ہیں کامیابی ملنے کی امید ہے۔

دلو
آپ کی جو بھی پریشانی ہے وہ عارضی ہے۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ آپ کو کوئی بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔

حوت
سیر و تفریح کے لئے دل کرے گا۔ کوشش کریں گے تو ایسا ہونا مشکل بھی نہیں ہے اور پیسوں کا بندوبست بھی غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

(Visited 110 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں