آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th October 2020)

Loading...

حمل
آج صحت کے حوالے سے کچھ ٹینشن والا معاملہ ہے اور جو پریشانی دماغ میں چل رہی ہے، میرے اللہ نے چاہا تو ایک دو روز میںاس کا خاتمہ ہو جانے کی امید ہے۔

ثور
جو لوگ کسی بات کو لے کر پریشان ہیں اور کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تو ان کیلئے آج خوشی کی خبر ہوسکتی ہے اور کچھ ذمہ داری کا بوجھ بھی کم ہوسکتا ہے

جوزہ
حالات کے مطابق قدم رکھیں اندازے سے چلنے کی ہرگز کوشش نہ کریں اس طرح تو بڑے نقصان کا خطرہ ہے جو لوگ اس کے باوجود رسک لیں گے وہ بہت پچھتاویں گے

سرطان
آج آپ کے دل کے معاملات کچھ ٹھیک نہیں ہے مزاج اور طبیعت دونوں میں بوجھل پن کی کیفیت ہوسکتی ہے اور کوئی صدقہ و غیرہ دے دیں تاکہ تسلی ہوسکے

اسد
اپنے اندر کا سارا غصہ نکال دیں اور دوسروں کے معاملات اور باتوں میں وقت ضائع کرنے صرف ان دنوں اپنے روزگار پر توجہ دینا زیادہ بہتر رہے گا

سنبلہ
آپ کیوں بار بار بندش و غیرہ جیسے حالات کا شکار ہو کر رکاوٹوں کی زد میں آجاتے ہیں آپ کو اس طرح تو نقصان ہی ہوگا۔ سب سے پہلے روحانی ذریعے سے بندش تودیں

Loading...

میزان
آج مقصد میں کافی حد تک کامیابی ملنے کا امکان ہے ایک قریبی شخص بھی بڑی پوزیشن پر لگنے سے آپ خود کو بحکم اللہ پاور فل محسوس کرنے لگیں گے

عقرب
آج ایسا کام نہ کریں کہ بعد میں پچھتانا پڑے آج کا دن اہم ہے اور صرف وہ کام کریں جس میں خودبخود آفر ملے اور پردہ غیب سے چل کر آپ تک آئے

قوس
نوکری میں تبدیلی کے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں آپ کو خود کو اس کےلئے تیار رکھنا ہوگا اور آج کوشش کریں گے کہ دل کی بات کسی پر افشاں نہ ہی ہو تو بہتر ہے

جدی
جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں آج شام تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے انشاءاللہ اچھا دن ہے

دلو
آپ کو آج بڑی حکمت عملی سے چلنا ہے مخالفین آپ کے قریب ہیں ان سے بھی بچا ہے اور اپنی چال کو ابھی ظاہر نہ کریں جب تک اس کو چل نہ لیں یاد رکھیں

حوت
جو لوگ کسی غیر کے معاملے میں ضرورت سے زیادہ آرہے ہیں وہ غلطی پر ہیں فوری واپسی کریں ورنہ بات آپ کے گلے پڑ جائے گی۔ آج آپ کو غصہ بھی قابو میں رکھنا ہوگا۔

(Visited 214 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں