وزیراعظم نے گلوکار علی ظفر کو بڑا اعزاز دے دیا

گلوکار علی ظفر
Loading...

کراچی: مایہ ناز گلوکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیر مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان کے پہلے شہر”نمل نالج سٹی” جوٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اس کا معزز وزیراعظم عمران نے خواب دیکھا، اس کا سفیر مقرر کردیا ہے جس پروہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔

علی ظفر نے لکھا کہ علم کسی بھی ملک اور اس کے عوام کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Loading...

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو کیا مشورہ دیا ….؟

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ میرے لئے یہ سب سے بہت اطمینان بخش اور سنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفراللہ، جنہوں نے اپنی زندگی کو ماہر تعلیم کی حیثیت سے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پرزور دیا، ان کے بیٹے کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ بطور سفیر اپنی نوعیت کا پہلا شہر “نمل نالج سٹی” تعمیر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

علی ظفر نے لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں