کم تنخواہ والے لوگ ایسے کیوں ہوتے ہیں…..؟

تنخواہ
Loading...

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کے مالی وسائل اور ان کی تنخواہ کم ہوتی ہے اس سے اس شخص کی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں.

کرونا وائرس کی وبا کے دوران بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں کم کر دیں اور بعض کمپنیوں نے تو اپنے ملازمین کو نوکری سے ہی فارغ کر دیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں میں ڈپریشن کا خطرہ زیادہ ہوگیا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کی تنخواہ کم ہوتی ہے وہ ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں. اور اس کے علاوہ یہ دل کے مختلف امراض میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں. جن لوگوں کی تنخواہ زیادہ ہوتی ہے وہ ذہنی طور پر پرسکون رہتے ہیں.

Loading...

میل جول رکھنے والے لوگوں کے متعلق ماہرین کے حیران کن انکشافات

پرسکون رہنے کی وجہ سے ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے جبکہ کم تنخواہ والے لوگوں میں
بیماریوں کا شکار ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا جائے تو وہ مختلف امراض سے بچ جاتا ہے اور ذہنی اور دماغی بیماریوں سے 14 فیصد محفوظ رہتا ہے.

جب ماہرین نے کم تنخواہ کے باوجود سے دل کے امراض کا شکار لوگوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی تنخواہ کم ہوتی ہے وہ غیر صحت مند بخش خوراک استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں.

جس کی وجہ سے ان کی صحت مزید خراب ہوتی چلی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ایسے لوگ ٹینشن اور ڈپریشن کا شکار رہنے کی وجہ سگریٹ نوشی کا شکار ہوجاتے ہیں. اسی وجہ سے مایوسی, افسردگی اور پریشانی ان لوگوں کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے اور یہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتے ہیں.

(Visited 52 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں