ڈرامہ ’’ ارطغرل‘‘  نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

نیا ریکارڈ
Loading...

کراچی: معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،

رواں برس 25 اپریل کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فرمائش پر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ یعنی ‘ارطغرل غازی’ نے تیسرا سیزن شروع ہونے سے قبل ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یوٹیوب پر ڈرامہ کے اردو چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ اس حوالے سے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

loading...

انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔

کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے، ماہرہ خان

واضح رہے کہ ٹی آر ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں