آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 26th November 2020)

Loading...

حمل
بدنظری والی کیفیت آج بھی برقرار ہے۔ آپ کو نظر اتارنے اور صدقہ دینے کا مشورہ ہے ابھی کسی بھی کام میں خاص کامیابی نہیں ملے گی۔ نظر ختم ہو گی تب جا کر بہت کچھ بہتر ہو سکے گا۔

ثور
کاروباری لوگوں کے لئے اچھا دن ہے۔ وہ آج بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور مزید سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔ آج کا دن نوکری کے لئے بھی اچھا ہے اور گھریلو ماحول میں بھی بہتری دے گا۔

جوزہ
صورت حال دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ جس پریشانی سے گزرے ہیں۔ اس کا مسئلہ بھی ضرور ملے گا اور آپ کو اب اپنے تمام معاملات میں بہتری ملنے کی امید ہے۔

سرطان
کسی انجان شخص کا بھروسہ نہ کریں اور اپنی رقم کا استعمال بھی سوچ سمجھ کر کریں۔ آج کا دن اپنے مال کی حفاظت بھی کریں اور یاری دوستی سے بھی دور رہنا ضروری ہے۔

اسد
ملازمت میں مسلسل بحکم اللہ بہتری آ رہی ہے اور ضرورت زندگی بھی ان شاءاللہ اب بڑے اچھے انداز سے پوری ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو جلد ہی نئے سلسلے بھی ملنے کا امکان ہے۔

میزان
صدقے کا عمل ابھی جاری رکھیں اور ابھی کسی سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں اور جس سے کوئی کام بھی پڑے تو بڑے پیارے انداز سے بات کریں، کام بن جائے گا۔ آہستہ چلیں، بھاگیں مت۔

Loading...

عقرب
آپ کی نیت آپ کے لئے سارے معاملات میں اہم رول ادا کرے گی۔ اگر یہ ٹھیک رہی تو سب کچھ ٹھیک رہے گا۔ آج ایک آفر ملنے کا امکان اور دوستی کے نئے آغاز کا بھی امکان ہے۔

قوس
صرف ایک سچی توبہ آپ کو اپنی مشکلات میں واضح کمی کو لانے میں مدد گار ہو گی۔ آپ بار بار دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ پٹری پر ہی رہنا ضروری ہے۔

جدی
ابھی بھی صورت حال نہیں بدلی آپ کو مسلسل استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ ہے۔ آپ کو ذرا سا بھی لاپرواہی سے کام نہیں لینا اور یاد رہے کہ کسی کی باتوں میں بھی ہرگز نہیں آتا۔

دلو
مشتری کا زائچے میں آنا آپ کے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔ عزت دولت شہرت سب میں بحکم اللہ بہتری آنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی اچھا ہے۔

حوت
جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں۔ وہ اس کو شروع کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ سرمایہ بھی لگا سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات خاص طور پر ضرور کوشش کریں۔

(Visited 170 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں