بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

بھٹو زرداری
Loading...

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔

loading...

کرونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران40اموات،3300نئے مریض رجسٹرڈ

بلاول بھٹو کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر ہوں گا۔

خیال رہے کہ کل برور جمعہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

(Visited 49 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں