عمر اکمل کے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی: قومی کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

جس میں وہ مقبول ترین ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کا او ایس ٹی اوریجنل ساؤنڈ ٹریک گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گزشتہ روز ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی موت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ ڈرامے کی آخری قسط میں دانش کی موت پر بہت سے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے وہ مقبولیت حاصل کی کہ اس ڈرامے کا سحر پاکستانیوں سمیت سیاسی وزرا پر بھی طاری ہوگیا جب کہ کرکٹر بھی اس کے جادو سے بچ نہیں پائے۔ قومی کھلاڑی عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈرامے کا او ایس ٹی گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

loading...

کو سراہ رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی بے سری آواز سن کرہی دانش کی ڈرامے میں موت واقع ہوگئی۔

صرف عمر اکمل ہی نہیں سابق کرکٹر دانش کنیریا پر بھی سوشل میڈیا پر کئی مزاحیہ پوسٹس وائرل ہورہی ہیں۔ لوگ ڈرامے کے مرکزی کردار ’’دانش‘‘ اور دانش کنیریا کے نام کے حوالے سے میمز بنارہے ہیں ۔ ایک صارف نے مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ لکھا ہوا تھا’’دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا‘‘۔

(Visited 122 times, 1 visits today)

Comments

comments

’میرے پاس تم ہو,

اپنا تبصرہ بھیجیں