جرمنی:ماہرین نے موٹاپے کو دور بھگانے کا آسان حل بتا دیا

جرمنی
Loading...

برلن: جرمنی کے طبی ماہرین نے مٹاپے یا اضافی وزن میں مبتلا افراد کو خوش خبری سنادی۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح کا ناشتہ ضرور کریں یہ ان کی زندگی اور صحت کے لیے بہت اہم ہے،اور اس کے اور بھی بہت سے حیران کن فوائد ہیں

جسمانی وزن میں اضافے یا موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے میٹابولزم کو تیز کرنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس عمل کے ذریعے ہی جسم میں موجود کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے۔

جرمنی کی لب بیک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹاپے کا شکار افراد کے لیے صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے، یہ کرنے سے اُن کے جسم کی کیلیوریز جل کر ختم ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناشتے میں انڈا، ڈبل روٹی اور چائے کھانے سے ایک وقت میں ڈھائی کیلوریز جل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق صبح کا ناشتہ کرنے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے جو جسم میں مٹاپے کی وجہ بننے والی کیلوریز کو ختم کرتا ہے۔

loading...

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جولیانے رچر کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی شخص اگر دن میں دو بار کھانا کھائے تو اُس کا بڑھتا وزن نہ صرف رک جاتا ہے بلکہ اس میں کمی بھی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جولیا کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کسی کو ناشتے کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہوجائے تو وہ اپنا وزن خود ہی گرا سکتا ہے، اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو حیران کن طور پر جسم میں کیلوریز بڑھ جاتی ہیں۔

(Visited 76 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں