برطانوی اسٹاک ایکسچینج کو تاریخ کی بدترین مندی کا سامنا…..

برطانوی
Loading...

مانچسٹر: کرونا وائرس نے برطانوی اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹرینڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے احتیاط کی جس کی وجہ سے مارکیٹ دو فیصد نیچے آگئی۔جو کہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے

حالیہ کمی کے بعد انڈیکس پوائنٹس بارہ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں کرونا وائرس عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے ایئرلائنز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین سے مصنوعات کی درآمدات میں بھی مشکلات کا سامنا جبکہ برطانوی شہریوں نے ایڈوائزری کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر میں بھی کمی کردی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

Loading...

برطانیہ میں جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کا انکشاف کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کرونا کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کے خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں