کرونا وائرس سے لڑنے کیلیے میسی اور رونالڈو میدان میں آگئے

کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، اسپین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے،

ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں خرچ کی جائے گی۔

ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کرخود کو قرنطینہ کرلیا

پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔

اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے  کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں،

مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں