کرونا وائرس سے دنیا کو کیا فائدہ ہوا ہے….؟

کورونا وائرس

کرونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک پر اپنا خوف طاری کر دیا ہے اور دنیا کے بڑے ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممالک کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہیں اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ماہرین نے  کہا ہے کہ اس وبا کے پھیلنے سے دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں کچھ تبدیلیاں ناخوشگوار ہیں اور کچھ تبدیلی ایسی ہے جس کی دنیا کو ضرورت بھی تھیں۔

کرونا وائرس سے اس دنیا کے تقریبا 196 ممالک متاثر ہوچکے ہیں WHO نے کو ایک عالمی وبا قرار دیا اور اس کی روک تھام کے لیے تمام دنیا کو ہدایات دی ہیں۔ اس دنیا کے مختلف ممالک نے بڑے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں شاپنگ مالز اور سرکاری و نجی دفاتر بھی بند ہے

پوری دنیا میں کرونا وائرس کے جہاں منفی اثرات دیکھنے کو ملے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے کچھ مثبت اثرات بھی نظر آئے ہیں جو دنیا کی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتے ہیں

پٹرول کی قیمتوں میں کمی

اگست

کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں صنعتی سرگرمیاں بند ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی مصنوعات کی طلب میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ہے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

فضائی آلودگی میں کمی

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں صنعتوں کو بند کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

کرونا کے مریضوں کے کتنے فیصد مرنے کے امکانات ہوتے ہیں…. ؟

گھر سے کام کرنے کا موقع

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں میں سرکاری و نجی دفتروں نے اپنے ملازمین کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنے دفتر کا کام گھر سے کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں جو لوگ ان دنوں میں گھر سے بیٹھ کر اپنے دفتر کا کام کریں ہیں انہیں ٹیکنالوجی کے نئے طریقے بھی سیکھنے کو مل رہے ہیں۔

صاف ستھرے تفریحی مقامات

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے اور تفریحی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس لیے عوام  گھروں میں ہے۔ عوام کے تفریحی مقامات پر نہ جانے کی وجہ سے تفریحی مقامات اور سڑکیں صاف ستھری ہیں۔

ہاتھ دھونے کی عادت

ہاتھ دھونے

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے لوگوں کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد اپنے ہاتھ دھونے کی تلقین کی ہے تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں ہیلتھ آرگنائزیشن کی اس بات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو یہ ایک اچھی عادت پڑرہی ہےجو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

(Visited 175 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں