پاک فوج نے کانگو میں سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو بچالیا

Loading...

راولپنڈی : پاک فوج کے امن دستوں نے کانگو میں آئے سیلاب میں پھنسے ہوئے 2000 سے زائد افراد کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی امن دستوں کی کانگو میں بھرپور امدادی کارروائی جاری ہے اور اب تک پاک فوج کے جوانوں نے کانگومیں سیلاب میں پھنسے 2000 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افریقی ملک کانگو کے اویرا ریجن میں شید سیلاب کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، امن مشن میں شامل پاکستانی دستوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی اور متاثرہ آبادی کو ادویات و خوراک بھی دیدی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن دستوں میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد جوان خدمات انجام دے رہے ہیں، 157 پاکستانیوں نے یو این امن مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں، پاکستانی امن دستوں کی کوششوں کو اقوام متحدہ میں بھی سراہا گیا۔

تمام کاروباری حضرات ایس او پیز پر عمل درآمد کو لازمی بنائیں، مراد علی شاہ

پاکستانی امن دستے کی خدمات کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی تعریف کی جبکہ مقامی افراد نے بھی ان کوششوں کو بے حد سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہادت کا رتبہ بھی پا چکے ہیں۔

(Visited 49 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں