آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th May 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
آپ کچھ دنوں سے اپنے کاموں میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ آج دوپہر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور آج کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔

ثور
صورت حال آج بھی بڑے خوبصورت انداز سے آپ کا ساتھ دے گی۔ ان شاء اللہ جس مقصد کی جانب پیش قدمی کریں گے اس میں کامیابی ملنے کا واضح امکان بھی نظر آتا ہے۔

جوزہ
آپ کو بس آج کل اپنے روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں عرصہ دراز کے بعد فائدہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔دن بدن اور بھی کئی معاملات درست ہو جائیں گے۔

سرطان
آپ غصہ کم کریں اور درگزر سے کام لیں ورنہ آپ اپنے کئی رشتے داروں سے محروم ہو جائیں گے۔چند دن خاموشی چلنے سے یہ سخت وقت گزر جائے گا۔ آج اہم دن ہے۔

اسد
جو لوگ آپ کی راہ میں مشکلات پیدا کررہے تھے۔ ان شاء اللہ اب امید ہے کہ اللہ ان کے دلوں کو بدل دے گا اور ہر فکر تو ختم ہو گی۔ آپ کو آج کچھ رقم بھی ملے گی۔

سنبلہ
مالی حوالے سے آپ کو جن پریشانیوں کا سامنا تھا۔ اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ آپ جس بھی کام میں آج ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی ہے۔

میزان
آج صورت حال ان شاء اللہ دن بدن آپ کے حق میں اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو اب کئی معاملات میں بہتری کا سامنا ہونے والا ہے۔ اس لئے صرف محنت پر یقین رکھیں، بس

عقرب
چھوٹی موٹی رقم کا حصول ممکن نظر آتا ہے اور جس بات نے ٹینشن دے رکھی تھی۔ وہ بھی اب ختم ہو جائے گی۔ آج آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں کوشخبری بھی ملے گی۔

قوس
آج ایک آسان راستہ کھل رہا ہے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو رہی ہے۔ آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ کامیابی ملے گی۔

جدی
مریخ زائچے میں موجود ہے۔ یہ لڑائی جھگڑے کرواتا ہے اور شدید غصہ بھی دلاتا ہے۔ آپ بس اس کو قابو میں رکھیں گے۔ بے شمار مسائل سے دور ہی رہیں گے۔ ان شاء اللہ

دلو
مخالفین اب خود ہی بھاگ جائیں گے۔ آپ کو اس کی وجہ سے بندش و غیر کا سامنا بھی ہے۔ جب یہ زندگی سے نکلیں گے تو آپ بھی مسائل سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

حوت
توکل ہی آپ کی زندگی میں کامیابیاں لائے گی۔ آپ کو ذکر الٰہی کثرت سے کرنا ہوگا اور ہو سکے تو اللہ پاک کے 99 نام زبانی یاد کریں۔روزانہ پڑھنے سے بڑی برکت ملے گی۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں