مثبت کرونا ٹیسٹ والے پاکستانی کھلاڑیوں پر انگلینڈ کے دروازے بند

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے مثبت ٹیسٹ آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کا سفر کرنے سے روک دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ اتوار کو آنے والے گروپ کے ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم 28 جون کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی تاہم دورے کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ٹیم 14 دن کا قرنطینہ نیو روڈ ووسٹر میں کرے گی، 13 جولائی کو پاکستان ٹیم ڈاربی منتقل ہوجائے گی اور وارم اپ میچز کھیلے گی۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کورونا کا مثبت ٹیسٹ آنے والے کھلاڑیوں کو اتوار کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے دو منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث بنگلا دیشی ٹیم کا دورہ سری لنکا ملتوی

جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا اگلا ٹیسٹ جمعہ 26 جون اور آخری پیر 29 جون کو ہوگا۔

محمد حفیظ ان 7 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج ہفتے تک آئیں گے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں