خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں, اداکارہ وینا ملک

وینا ملک

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن سے بلکہ اپنوں کی بھی مخالفت کا سامنا ہے، انہی اپنوں میں ایک نام اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔

اداکارہ وینا ملک جو کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں بولتی رہتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خاص طور پر ذاتی حملے کرتی ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ان کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔

اُن لوگوں کی مدد کریں جنہیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے، عمائمہ ملک

وینا ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ” خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟”

“”یہی نیا پاکستان ہے””پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی 100 فیصد اتفاق کریں گے

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی کی بجائے 27 جون کو رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں