آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
جو لوگ کسی بندش کو محسوس کر رہے ہیں وہ ( یانصیر یا ولی یا حی یا قیوم) کا ورد 500بار دن میں شروع کردیں۔ بندش کے علاوہ اور بھی مشکلات حل ہو جائیں گی۔

ثور
آج ایک طرف سے رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں اور جو روزگارختم ہو چکا تھا۔ اب اس سے بہتر ان شاءاللہ سلسلہ بن جائے گا۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔

جوزہ
جن لوگوں نے بڑا عرصہ مشکل میں گزارہ ہے، ان کے دن کھلنا شروع ہو گئے ہیں اب حالات تیزی سے بدلیںگے اور آج دوپہر کے بعد ہی بہتری کا عمل شروع ہوگا۔

سرطان
پریشانی تو ہے، مگر اس کا حل میرے اللہ کے پاس تو ہے۔ بس ذکر الٰہی زیادہ سے زیادہ کیا کریں وہ آپ کو ساری پریشانیوں سے نکال دے گا۔ اب اچھی خبریں ہیں۔

اسد
حالات میں بہتری کے امکانات روشن ہیں اور کسی وقت بھی اچھی خبر بہت کچھ بدل سکتی ہے۔ اس وقت چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا، ضرورت کے مطابق۔

سنبلہ
تھوڑا سا صبر کر لیں۔ آپ کے لئے ضروری ہے ان دنوں غیبی انداز سے آپ کو فائدے حاصل ہوں گے لیکن ابھی اس کا ذکر کسی سے نہ کریں، برے دل گزر چکے ہیں۔

loading...

میزان
آپ کو آج صبح سے کچھ اچھی خبریں ملیں گی جس کا تعلق مستقبل سے ہو سکتا ہے اور آج آپ غصہ بھی کم سے کم کریں، جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔

عقرب
آپ جس مسئلے کو لے کر پریشان ہیں اس کا حل کسی وقت بھی مل جائے گا اور جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی اس کو ملتوی ہی کردیں۔

قوس
آپ کی ایک دعا سمجھ لیں کہ اب پوری ہونے جا رہی ہے اور جس طرف سے امید تھی شائد وہ بھی پوری ہو جائے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا ہی ہے۔

جدی
آپ کیوں چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں کسی قسم کے نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ آج کا دن اچھا ہی رہے گا۔

دلو
بلاک رقم کی واپسی اگلے دو تین یوم میں ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں بالکل بھی فکر مند نہ ہوں اور جو لوگ روزگار کی تلاش میں تھے۔ ان کو مل جائے گا۔

حوت
جس بھی طرف سے مخالفت آ رہی ہے۔ وہ اب ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ بس خاموشی سے اپنے معاملات چلتے رہیں اور دوسروں سے ابھی دور رہیں۔

(Visited 235 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں